فیفا ورلڈکپ: سوئٹزرلینڈ کو شکست دیکر دفاعی چیمپئن ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا


۱۲-جولائی-۲۰۲۶

سوئٹزرلینڈ کو شکست دیکر دفاع چیمپئن ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

فٹبال ورلڈکپ کے چوتھے کوارٹر فائنل میں پہلا گول ارجنٹینا کی جانب سے گول 10ویں منٹ میں میک الیسٹر نے اسکور کیا جسے سوئٹزرلینڈ کی جانب سے ڈوئے نے 67ویں منٹ میں گول کر کے برابر کر دیا۔

FIFA World Cup 2026 - Quarter Final - Argentina v Switzerland

مقررہ وقت میں کوارٹر فائنل 1۔1 گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے آدھے گھنٹے کا اضافی وقت دیا گیا۔

اضافی وقت میں ارجنٹینا نے سوئٹزلینڈ کے خلاف دوسرا گول اسکور کیا، ارجنٹینا کی جانب سے گول اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں الواریز نے کیا جبکہ کھیل کے آخری لمحات نے ارجنٹینا نے تیسرا گول اسکور کر کے سیمی فائنل تک رسائی یقینی بنادی، سیمی فائنل میں ارجنٹینا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔

FIFA World Cup 2026 - Quarter Final - Argentina v Switzerland

ریفری نے سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی ایمبولو کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر کردیا، ایمبولونے یہ ظاہر کیا کہ اُسے ارجنٹینا کے کھلاڑی نے گرایا ہے، ریفری نے وی اے آر کے ذریعے فاؤل چیک کرنے کے بعد سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی کو گرنے کی اداکاری پر ریڈ کارڈ دکھا کر باہر کر دیا۔