ایک نیوز:وفاقی وزراء عطاءتارڑ اور علی پرویز ملک نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرعلی پرویز ملک نے بتایا کہ اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرے گی،پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو فوری دیا جائے گا،ہماری قیادت نے خطے کی صورتحال میں بہتری کیلئے کامیاب کوششیں کیں۔
انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت100ڈالر کے قریب ہوچکی، عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت 140ڈالر تک پہنچ گئی ہے،خطے میں جنگ بڑھتی نظر آرہی ہے،عوام کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مشکلات برداشت کیں،پاکستان اپنی 90فیصد توانائی کی ضروریات درآمد کرتا ہے ۔
وزیراطلاعات عطاء تارڑ:
عطاء تارڑ نے اپنی گفتگو میں بتایا کہ خطے میں کشیدگی کےباعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،مختلف ملکوں سے کارگومنگوا کر توانائی ضروریات پوری کی جا رہی ہیں،حکومت کی بہتر پالیسی کی وجہ سے توانائی کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑا،حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں130ارب روپے کی سبسڈی دی۔
وفاقی وزیر نے بتایاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کیا جائےگا،پٹرولیم لیوی میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا گیا،پٹرولیم قیمتوں کا تعین شفاف طریقے سے ہوگا،ہمیں الیکٹرک گاڑیوں کی طرف تیزی سے جانا ہوگا،وزیراعظم نے کسی کمپنی کو اضافی منافع کمانے کی اجازت نہیں دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے،پٹرولیم قیمتوں کےمعاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔