پی ٹی آئی رہنما ملک مبشر وقار کا کہنا ہے کہ 27 ستمر کو ہر حال میں لانگ مارچ کرکے حکموت کا دما دم مست قلندر کریںگے
ماڈل ٹاون میں ورکرز میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ملک مبشر کا کہنا تھا کہ پارٹی لیڈرشپ اور کارکنان کے خلاف کریک ڈاون انکے مورال کوکم نہیں کر سکتا، پنجاب اور خاص طور سے لاہور سے ورکرز اس لانگ مارچ کے سلسلے میں بھرپور تیاری کے ساتھ نکلیں گے۔
ملک مبشر نے پی ٹی آئی کے خلاف جاری حکومتی کریک ڈاون کی بھرپور مزمت کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج ہمارا آٗینی حق اور اس سے ہمیں محروم نہیں کیا جا سکتا اور اسطرح کے
اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا۔ انھوں نے ورکرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے آپ کو گرفتاری سے بچائیں اور سوشل میڈیا کے زریعے بھی بھرپور آگاہی مہم جاری رکھیں۔ ملک مبشر نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی نظربندی کی بھی مزمت کرتے ہوئے ورکرز کو بتایا حکومت کے اس اقدام کو عدالت میں چیلینج کر دیا گیا ہے جسکو پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم دیکھ رہی ہے.
انھوں نے ورکرز کو تحریک انصاف لاہور کے صدر میاں اکرم عثمان سے ہونے والی اپنی میٹنگ پر بھی بریفنگ دی۔