ایک نیوز:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی بڑا اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے مہنگا کر دیا گیا،نئی قیمت 375 روپے 4 پیسے مقرر ہوگئی۔
پٹرول 6روپے 39 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لٹر پر پہنچ گئی ہے۔