لاہور میں علی الصبح شروع ہونے والی مون سون بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
غازی روڈ، کلمہ چوک، اچھرہ، مزنگ، جیل روڈ، اسلام پورہ اور راوی روڈ پر بارش شہر کے دیگر متعدد علاقوں میں بھی بادل خوب برسے، موسم خوشگوار ہو گیا۔
کئی نشیبی علاقے بارشی پانی سے زیرِ آب، شہریوں کو آمدورفت میں دشواری ،بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، ٹھنڈی ہواؤں نے موسم سہانا بنا دیا۔
متعدد شاہراہوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ،واسا کا عملہ نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی نکاسی میں مصروف ہے،شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاط سے ڈرائیونگ کریں ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے،مون سون کا موجودہ سپیل برقرار، آئندہ چند روز بھی وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی ہے۔
شہر میں درجہ حرارت کم سے کم 26 زیادہ سے زیادہ 29 سینٹی ڈگری گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہرمیں موجودہ درجہ حرارت 27 سینٹی ڈگری گریڈ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 91فیصد ریکارڈ شہر میں ہوا 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔