بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بھارت میں احتجاج کرنے والے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج ختم کرکے گھروں کو واپس چلے جائیں۔
بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ طلبہ کی تعلیم اور سکیورٹی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس لیے انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔
سلمان خان نے کہا کہ وزیراعظم اس معاملے پر پہلے ہی بیان دے چکے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ پرچہ لیک کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
The students are at top priority, educationally n security-wise, so they need not worry and have their parents worried for them. The Honorable Prime Minister has tweeted, and I am sure that he will take strict action against all those people who are responsible for this leak. So… pic.twitter.com/89Ykfs5r4k
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) July 23, 2026
اداکار نے سماجی کارکن سونم وانگچک سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج کو مزید نہ بڑھایا جائے اور اگر مستقبل میں ضرورت پڑی تو دوبارہ آواز اٹھائی جا سکتی ہے۔
انہوں نے سونم وانگچک سے بھوک ہڑتال ختم کرنے اور کھانا کھانے کی اپیل کرتے ہوئے اپنے گھر سے کھانا بھجوانے کی پیشکش بھی کی۔
دوسری جانب سارہ علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ طلبہ ملک کا مستقبل ہیں، ان کے حوصلے اور عزم کو سراہا جانا چاہیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت طلبہ کو انصاف فراہم کرے گی۔