تمام بڑے منصوبے نواز شریف کے دور میں لگے اور نواز شریف خدمت کا دوسرا نام ہیں:مریم اورنگزیب


۲۷-جولائی-۲۰۲۶

ایک نیوز:سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے راولپنڈی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی قیادت، پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں، ملکی معیشت اور آزاد کشمیر میں انتخابی مہم سے متعلق اظہار خیال کیا۔

راولپنڈی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے،ملک میں تمام بڑے منصوبے نواز شریف کے دور میں لگے اور نواز شریف خدمت کا دوسرا نام ہیں،نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب کی ترقی کی گواہی سب دے رہے ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قلیل مدت میں صوبے میں مثالی ترقیاتی کام کرائے ہیں،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کو بحران سے نکالا اور پاکستان آج معاشی طور پر مستحکم ہو رہا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے آزاد کشمیر میں بھرپور انتخابی مہم چلائی اور عوام پارٹی کی قیادت پر فخر کرتے ہیں،آزاد کشمیر کے عوام بھی ترقی اور جدت چاہتے ہیں، جبکہ نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز ہمیشہ اپنے وعدوں کو پورا کرتے ہیں،پنجاب میں صحت کے شعبے میں بھی نمایاں کام کیا گیا ہے۔