ایک نیوز:لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر عائشہ جٹ اور اس کی دوستوں پر فائرنگ اور تشدد کے واقعے کی فوٹیج سامنے آ گئی۔ عائشہ جٹ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ فائرنگ رجب بٹ نے کروائی۔
لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ٹک ٹاکر عائشہ جٹ اور اس کی دوستوں پر فائرنگ اور تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ دو روز قبل صبح 4 بجے نواب ٹاؤن کے علاقے میں واقع ایک نجی کیفے میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق عائشہ جٹ اپنی دوست پلوشہ، زویا اور علی کے ہمراہ کھانا کھانے کیفے گئی تھی، جہاں کھانے کا آرڈر دینے کے دوران لڑکیوں سمیت 4 ملزمان نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکیوں نے تشدد کیا جبکہ دو ملزمان نے فائرنگ بھی کی۔
عائشہ جٹ نے پولیس کو بیان دیا کہ فائرنگ رجب بٹ نے کروائی۔ عائشہ جٹ کی جانب سے یوٹیوبر رجب بٹ اور مہر شیبی کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق تھانہ نواب ٹاؤن میں تشدد، فائرنگ اور سنگین دھمکیوں کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔