ایک نیوز:مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام نے نواز شریف اور مریم نواز پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور میرپور ڈویژن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر مبارکباد بھی پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت اور ترقی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، نواز شریف نے ملک سے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ ختم کی۔
مریم اورنگزیب نے میرپور ڈویژن میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کو ترجیح دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں عوامی فلاح کے منصوبے جاری ہیں، جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف آزاد کشمیر کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، عوام کے ووٹ کی طاقت سے ترقی کے سفر کو مزید آگے بڑھایا جائے گا اور آزاد کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی کے ایجنڈے پر کاربند ہے اور آزاد کشمیر کے انتخابات کے اگلے مرحلے میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، کشمیر کے نوجوانوں کو بھی لیپ ٹاپس اور اسکالر شپس ملنی چاہئیں۔