ایک نیوز:راولپنڈی چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق بیرسٹرگوہرنے اپنی گفتگو میں کہاکہ میں سمجھتا ہوں بانی سے ملاقات بہتری کی کنجی ہے اگر ملاقاتیں شروع ہوئیں تو حالات بدل جائیں گے ،نورین بی بی کے خلاف بھی مقدمہ درج ہوا پہلے بھی کہا تھا جو کچھ نورین نیازی نے کہا ان کا ذاتی بیان ہے اور ان کی وضاحت بھی کی ،پارٹی نے کہا ہے کہ یہ پارٹی کا پالیسی کا حصہ نہیں ہے،اس طرح پرچے درج کرانے سے حالات بہتر نہیں ہوتے اس وقت دہشتگردی کے خلاف یکجہتی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، یہ لاہور اور کشمور نہیں بنے گا یہ پاکستان کی شہ رگ بنے گا ،دونوں بڑی پارٹیوں نے بڑی سیاست کی اور اس نہج تک لے آئے ،ایک کہتا ہے لاہور بنوا رہا ہوں دوسرا کہتا کشمور بنوا رہا ہوں دونوں نے اس مقام تک پہنچایا اور آج بھی سیاست ہورہی ہے ،لوگ یہاں مرے پڑے ہیں اور ان کو اپنی سیٹوں کی پڑی ہے۔
آزادکشمیر الیکشن کا بائیکاٹ ہم نے کیا لوگوں کا ٹرن آوٹ کم رہا صرف 5 سے 7 فیصد ٹرن آوٹ رہا جو نہ ہونے کے برابر ہے۔
چیئر مین پی ٹی آئی نے کہاکہ فری اینڈ فیئر الیکشن ہوگا تو ملک آگے جائے گا ،نہتے لوگوں پر گولیاں چلانے کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے، اس کی مذمت کرتا ہوں عوام بھی عوامی اور سرکاری املاک کا تحفظ کرے ، انڈیا میں کتنا بڑا مظاہرہ ہوا سب نے دیکھا کیا لوگ اپنے لوگوں پر گولیاں چلاتے ہیں کیا عوام کو منتشر کرنے کے لیے واحد طریقہ گولی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کسی صورت ٹی ٹی پی کو سپورٹ نہیں کریں گے کوئی دو رائے نہیں کہ دہشتگردی کے خلاف ایکشن ہونا چاہئے، 5 اگست اہم دن ہوگا، اس دن ہمارا پشاور میں بڑا جلسہ ہوگا جس میں لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، ہم اچکزئی صاحب سے ملاقات کریں گے امید ہے الائنس کی جماعتیں بھی 5 اگست کو ساتھ ہوں گی۔
ان کا مزید کہناتھاکہ علیمہ خان بانی کے لیے سپورٹ مانگ رہی ہیں ،ان کو پارٹی پر کوئی عدم اعتماد نہیں ہے مزید خون ریزی نہیں ہونی چاہئےاور امن و امان کی صورتحال خراب نہیں ہونی چاہیے، 1971 میں الیکشن ہوئے پھر کیا ہوا۔