ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کارکنوں کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے عوام نے نواز شریف اور ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، جبکہ مخالفین کو دھاندلی کے الزامات کے بجائے انتخابی نتائج فراخدلی سے قبول کرنے کا مشورہ دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کارکنوں کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے عوام نے نواز شریف اور ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، عوام نے ترقی کے نشان پر مہر لگائی ہے اور کشمیر کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ مخالفین دھاندلی کا الزام لگانے کے بجائے فراخدلی سے ہار قبول کریں، بلاول صاحب کے پاس عوام کو بتانے کے لیے نہ کارکردگی تھی اور نہ کوئی ریکارڈ ہوئی، بلاول کو اپنے بیانیے اور کام پر توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو صاحب، الیکشن کے فیصلے ریاست نہیں کرتی بلکہ الیکشن کا فیصلہ عوام کرتے ہیں، سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، کوئی منصوبہ بنانے کو نہیں، کامیابی کے لیے کارکردگی، ایجنڈا اور بیانیہ ہونا چاہئے ، بلاول بھٹو کے پاس نہ کارکردگی تھی اور نہ بیانیہ ہے ۔
مریم نواز نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ٹوٹی سڑکیں ہیں اور عوام ٹرانسپورٹ کی سہولت مانگتے ہیں، سیاسی بیانات اور رونے دھونے سے بات نہیں بنتی، ووٹ لینے کے لیے رونا دھونا نہیں ہوتا، نوجوان باخبر ہیں، گلگت بلتستان میں جیت گئے تو وہاں دھاندلی نہیں ہوئی۔