وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا


۲۸-جولائی-۲۰۲۶

ایک نیوز:وفاقی حکومت نے 29 جولائی 2026 سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اعلان کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 63 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے،نئی قیمتوں کا اطلاق 29 جولائی 2026 سے ہوگا۔

اوگرا نے نظرثانی شدہ طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن وزارتِ پیٹرولیم نے جاری کر دیا ہے۔