لاہور میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہے، صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں گہرے بادلوں کے ڈیرے، موسم خوشگوار، ٹھنڈی ہوائیں چل پڑیں۔
مغل پورہ، سنگھ پورہ، دھرم پورہ سمیت متعدد علاقوں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
شہر کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے،مزید گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔
بادلوں نے لاہور کا آسمان ڈھانپ لیا، بارش سے موسم خوشگوار، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔
بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے، واسا کا عملہ الرٹ ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آئندہ چند گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان برقرار ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 29 جولائی سے 5 اگست تک مون سون کا نیا سلسلہ جاری رہے گا، لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیش گوئی ہے۔
آج کم سے کم درجہ حرارت 27جبکہ زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب تقریباً 86 فیصد ریکارڈ جس کے باعث حبس کی شدت برقرار ہے۔
شہر میں ہوائیں 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔