لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 9 افراد جاں بحق


۳۰-جولائی-۲۰۲۶

لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق  باغبانپورہ سکھ نہر کے قریب مکان کی چھت گرانے سے ملبے تلے دب کر 9 افراد جان کی بازی ہار گئےجبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے, زخمیوں کو طبی علاج کے لیے فوری قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

دوسری جانب فیصل آباد میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔