مہنگائی کے ستائے شہریوں کیلئے بری خبر،ایل پی جی گیس بھی مہنگی کر دی گئی


۳۱-جولائی-۲۰۲۶

ایک نیوز:اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے فی کلو اضافہ کردیا  ہے،نوٹیفکیشن جاری۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 13 روپے فی کلو اضافہ کردیاگیا، اگست 2026 کیلئے ایل پی جی کی نئی قیمت 254 روپے فی کلو مقرر  ہوگئی،  ایل پی جی کی قیمت 241 روپے سے بڑھا کر 254 روپے فی کلو کردی گئی۔

گھریلو ایل پی جی سلنڈر 152 روپے مہنگا، قیمت 3001 روپے مقرر ،گھریلو سلنڈر کی قیمت 2849 روپے سے بڑھا کر 3001 روپے کردی گئی۔

کمرشل ایل پی جی سلنڈر 585 روپے مہنگا، نئی قیمت 11 ہزار 546 روپے مقرر ،کمرشل سلنڈر کی قیمت 10 ہزار 961 روپے سے بڑھا کر 11 ہزار 546 روپے کردی گئی۔

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست 2026 سے ہوگا۔