کشمیر کے نوجوانوں کو بھی لیپ ٹاپ، سکالرشپ اور الیکٹرک بائکس ملیں گی:عظمیٰ بخاری


۰۲-اگست-۲۰۲۶

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیان میں کہنا تھا کہ آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے کا پرامن انعقاد جاری ہے۔

 عظمیٰ بخاری نے آزاد کشمیر الیکشن کے پرامن انعقاد کی ویڈیوز شیئر کردی۔

انہوں نے کہا کہ لوگ مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہوکر "شیر" کو ووٹ ڈال رہے ہیں،"رونا دھونا پارٹی" کا وجود کہی نظر نہیں آرہا، کشمیر میں آج پھر مسلم لیگ(ن) کے امیدوار بڑے مارجن سے کامیاب ہوں گے۔

عظمیٰ بخاری کاکہنا تھا کہ الحمدللہ لیگی امیدواروں کی کامیاب مہم ان کی جیت ہے، الیکشن مہم کے دوران عوام میں مسلم لیگ(ن) کی پذیرائی دیکھنے کو ملی، کشمیری بھائی اپنے بہتر مستقبل کے لیے گھروں سے باہر نکلیں۔

 کشمیری مائیں بہنیں مریم نواز کی کارکردگی کو ووٹ دے رہی ہیں،کشمیر کے نوجوانوں کو بھی لیپ ٹاپ، سکالرشپ اور الیکٹرک بائکس ملیں گی، اچھی سڑکیں، الیکٹرک بسیں اور اپنی چھت اپنا گھر جیسے منصوبے بھی کشمیریوں کا حق ہیں، دھاندلی کا رونا رونے والے پھر چیختے چلاتے رہیں گے اور عوام مسلم لیگ نون کو کامیاب کرواتے رہیں گے۔