ایک نیوز:لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند ہونے کا خدشہ برقرار ہے، ویڈا کمپنی نے آپریشن معطلی کا نوٹس دے رکھا ہے، جبکہ میٹرو بس سروس کے مستقبل کا فیصلہ آج ہونے والی اہم میٹنگ سے مشروط ہے۔
ویڈا کمپنی میٹرو بس آپریشن مکمل طور پر بند کرنے پر بضد ہے، جس کے باعث معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے،ایندھن کے بحران کے باعث لاہور میٹرو بس سروس بندش کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔
ویڈا کا دوٹوک مؤقف ہے کہ فوری ایندھن فراہم نہ ہوا تو 11 اگست سے آپریشن معطل کر دیں گے،مالی وسائل ختم ہو چکے ہیں، مزید میٹرو بس آپریشن جاری رکھنا ممکن نہیں۔
ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے حکومتی ہدایات کے بغیر فیصلہ کرنے سے معذرت کرلی، ویڈا نے ڈیڈ لائن دے دی،آج ویڈا اور ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے درمیان اہم بیٹھک ہوگی، جس میں میٹرو بس کے مستقبل کا فیصلہ متوقع ہے،کل میٹرو بس چلے گی یا نہیں، آج کی میٹنگ کو فیصلہ کن قرار دیا جا رہا ہے۔
جی ایم آپریشنز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی عزیر شاہ کے مطابق کوشش کر رہے ہیں کہ میٹرو بس سروس بحال رہے،ویڈا نے معاملے کی سنجیدگی نہ سمجھی تو عدالت سے رجوع کریں گے۔
ویڈا کے نوٹس کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا گیا ہے، میٹرو بس بندش کا معاملہ قانونی محاذ پر پہنچ گیا ہے،لاہور کے ہزاروں مسافروں کا سفر خطرے میں ہے، میٹرو بس کے مستقبل پر آج فیصلہ ہوگا،ایندھن نہ ملا تو کل لاہور کی سڑکوں پر میٹرو بسیں نہیں آئیں گی۔