لاہور:محفل سماع بسلسلہ جشن عید میلاد النبی ﷺ  کا انعقاد


۲۶-اگست-۲۰۲۶

ایک نیوز:آمد مصطفیٰ (ص) مرحبا مرحبا، فلک کے نظاروں زمیں کی بہاروں سب عیدیں مناؤ حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم آگئے ہیں، لاہور کے علاقہ بیدیاں روڈ پر کرباٹھ گاؤں چشت نگر میں جشن عید میلادالنبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے سلسلہ میں عظیم الشان سالانہ محفل سماع کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محفل سماع پیر صوفی محمد حسین ایوبی قادری چشتی کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔

 محفل سماع میں معروف قوال عبدالرحمٰن ملتانی و ہمنوا کی جانب سے کلام پیش کیاگیا۔ 

محفل سماع میں صوفی محمد اکبر ایوبی ، صاحبزادہ صوفی عطاء معین الدین حسینی ایوبی، صاحبزادہ صوفی گل کمال الدین حسینی ایوبی،صاحبزادہ صوفی گل جمال حسینی ایوبی اور صاحبزادہ یاور حسینی ایوبی نے شرکت کی۔

 محفل سماع میں صوفی محمد الیاس ایوبی،صوفی محمد نذیر ایوبی، صوفی محمد آصف ایوبی، صوفی محمد بابر ایوبی، صوفی محمد قمر ایوبی، صوفی محمد ریاض ایوبی،صوفی محمد مقدس ایوبی،صوفی محمد مصطفیٰ ایوبی نے شرکت کی۔ 

 محفل سماع میں منصب ایوبی،عمران حسینی، علی حسینی، بابر حسینی سمیت مریدین اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی۔

محفل سماع کے اختتام پر خصوصی دعا کرائی گئی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔