پنجاب اسمبلی میں سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر موثر قانونی پابندی کی قرارداد منظور


۰۱-ستمبر-۲۰۲۶

ایک نیوز:پنجاب اسمبلی میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مؤثر قانونی پابندی عائد کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرارداد میں بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان مربوط نظام اور مؤثر قانون سازی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے استعمال سے بچے سائبر بلنگ، آن لائن جنسی استحصال، نامناسب مواد، ذہنی دباؤ اور دیگر سنگین خطرات سے دوچار ہو رہے ہیں۔

قرارداد میں بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان مربوط نظام قائم کرنے اور مؤثر قانون سازی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق آسٹریلیا، فرانس، چین اور امریکا کی متعدد ریاستوں میں کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق قوانین متعارف کرائے گئے ہیں۔