وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس حب کے قیام سے جدت آئے گی،عوام کے جان ومال کا تحفظ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ صوبے کے امن وامان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا،دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائے جارہےہیں، صوبے میں بارشوں کے دوران ٹیموں نے اپنی ذمہ داری بخوبی نبھائی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال بڑے پیمانے پر سیلاب آیا، پنجاب کے متعدد اضلاع سیلاب سے متاثر ہوئے،سیلاب میں تمام اداروں نے ایک یونٹ بن کر کام کیا،یہ نہیں کہتی کہ ایک دن میں تمام مسائل حل ہوجائیں گے،مسائل کے حل کیلئے دن رات کام کررہےہیں،پنجاب کو محفوظ اور پرامن صوبہ بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ خطرات کابروقت تجزیہ،مؤثر سکیورٹی حکمت عملی کا بنیادی حصہ ہے،امن وامان کی صورتحال پر مسلسل مانیٹرنگ اور بروقت ردعمل یقینی بنایا جائے گا ، پنجاب حکومت عوام کے تحفظ کیلئے جدید سکیورٹی ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کررہی ہے،دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے پیشگی اقدامات کو ترجیح دی جارہی ہے۔
ماضی میں دین کا لبادہ اوڑھ کر جرائم کئے جاتے تھے، اب ڈھائی سال کے بعد امن وامان کی صورتحال بہترہے،محرم اور ربیع الاول میں اے آئی کی مدد سے امن وامان یقینی بنایا، قانون کی پاسداری ہر طبقے کیلئے یقینی بنانے کی کوشش کی۔
قانون پر خود عمل درآمد کرنا پڑے تو مشکل ہوتی ہے،ہیلمٹ کی پابندی یقینی بنانا بہت مشکل فیصلہ تھا ، موٹرسائیکل سواروں کے ساتھ حادثات پیش آئیں تودکھ ہوتاہے،پنجاب میں جرائم کی شرح70فیصد کم ہوگئی، بچوں کو ہراساں کرنے کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں،کچے کا علاقہ اب جرائم سے پاک ہوچکا ہے۔