ملک انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا:عظمیٰ بخاری


۰۷-ستمبر-۲۰۲۶
ایک نیوز:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے ایک بیان کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی، ملک انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کو عظیم کامیابی ملی، جبکہ اس معرکے میں ہماری بہادر مسلح افواج نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز نے بے پناہ قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی کے خلاف اقدامات نہیں کر رہی، جبکہ خیبرپختونخوا کے وسائل انتشاری سیاست کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز خیبرپختونخوا میں بھی امن کی خواہاں ہیں۔