ایک نیوز:پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن کا اگلے چار سال کے لیے انتخابی عمل مکمل ہوگیا، جس میں محمد زوریز لاشاری چیئرمین، دانیال لاشاری صدر اور محمد عاطف عتیق سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی بھرپور شرکت کے ساتھ انتخابی اجلاس منعقد ہوا،مبشرہ رضا نے پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے آبزرور کے طور پر انتخابی عمل کی نگرانی کی۔
انتخابات میں محمد زوریز لاشاری چیئرمین، دانیال لاشاری صدر اور محمد عاطف عتیق سیکرٹری منتخب ہوگئے،شیخ اظہر عامر سینئر نائب صدر جبکہ حفیظ بھٹی، ناصر اسماعیل، وقار نسا اور رضا انور نائب صدور منتخب ہوئے،کامران جبار خازن، جبکہ رفیع الزمان اور محمد عثمان خان ایسوسی ایٹ سیکرٹری منتخب ہوئے۔
وقار علی نے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن اور کمال الدین نے پنجاب سپورٹس بورڈ پنجاب کے نمائندے کے طور پر اجلاس میں شرکت کی،اجلاس میں اگلے ایک سال کے ایونٹس کی بھی منظوری دی گئی۔
چیئرمین پنجاب سوئمنگ ایسوسی ایشن زوریز لاشاری نے منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔