وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان پر ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت ہوگئی تو وہ استعفیٰ دے دیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بدعنوانی کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے اور رشوت لینے والے سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کیا جا رہا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ جہاں روزانہ احتجاج اور توڑ پھوڑ ہو وہاں محنت کش کیسے کام کرسکتے ہیں، سرمایہ کاری لانے کے لیے سب سے پہلے محفوظ ماحول فراہم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں 25، 25 سال پرانے قبضے ختم کرائے گئے اور تجاوزات ہٹاکر بازاروں کو کشادہ کیا گیا ہے۔
ان کے مطابق صنعت سمیت ہر شعبہ تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے، قومی جی ڈی پی میں پنجاب کا نمایاں حصہ ہے اور نوجوان آبادی پاکستان کا سب سے بڑا اثاثہ بن سکتی ہے۔