ملک میں سونے کی قیمت میں ایک روز کے وقفے کے بعد بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا 4 لاکھ 20 ہزار 536 روپے کا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 100 روپے کمی ہوئی ہے، جبکہ 10 گرام سونا 4 ہزار 373 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 60 ہزار 541 روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 51 ڈالر کم ہوکر 3 ہزار 980 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔