پاکستان اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤ کے بعد منفی زون میں بند


۳۰-اکتوبر-۲۰۲۶

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا رجحان غالب رہا۔ ہنڈرڈ انڈیکس 784 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 66 ہزار 409 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا۔ ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 145 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ ایک لاکھ 67 ہزار 300 پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

تاہم کاروبار کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا اور انڈیکس کبھی مثبت تو کبھی منفی زون میں ٹریڈ کرتا رہا۔ کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 784 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 66 ہزار 409 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج اسٹاک مارکیٹ میں 13 ارب 9 کروڑ 41 لاکھ 66 ہزار 444 روپے مالیت کے مجموعی طور پر 23 کروڑ 55 لاکھ 30 ہزار 587 شیئرز کا لین دین ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار 193 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔