امریکی مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران تنازعے کے خاتمے کی امیدوں پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 1,454 پوائنٹس اضافے سے 168,018 پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان رہا، جہاں سرمایہ کاروں نے امریکی مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران تنازعے کے ممکنہ خاتمے کی توقعات پر خریداری کی۔
کے ایس ای 100 انڈیکس 1,454 پوائنٹس بڑھ کر 168,018 کی سطح پر بند ہوا۔ کاروباری دن کے دوران انڈیکس 1,161 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایران جنگ کے خاتمے کے امکانات پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا، جس کے باعث حصص کی خریداری میں اضافہ ہوا۔
آج اسٹاک مارکیٹ میں 51 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مجموعی مالیت 20 ارب روپے رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 102 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 18 ہزار 395 ارب روپے تک پہنچ گئی۔