امریکی ریاست مشی گن سے ڈیموکریٹ امیدوار عبدل السید نے ریپبلکن امیدوار مائیک راجرز کو شکست دے کر سینیٹ کی نشست جیت لی اور پہلے مسلمان امریکی سینیٹر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
عبدل السید نے انتخابی کامیابی پر ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی کامیابی عوام کے نام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مزدوروں کی نہیں بلکہ ان کی اپنی جنگ تھی، اور ٹرمپ کے الزامات کے باوجود انہوں نے اپنی جدوجہد جاری رکھی۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین نے انہیں شکست دینے کے لیے خطیر رقم خرچ کی، لیکن مشی گن نے امید کا انتخاب کیا۔ ان کے مطابق ریپبلکن امریکا کے نظریے کے مخالف ہیں اور ان کے نام اور مذہب کو انتخابی مہم میں مسئلہ بنایا گیا۔
عبدل السید نے کہا کہ حکومت عوام کے لیے اور عوام سے ہوتی ہے۔ وہ امریکی عوام اور مزدوروں کے لیے روشن مستقبل چاہتے ہیں اور اب ان کی توجہ اپنے پالیسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر مرکوز ہے۔
واضح رہے کہ امریکی مڈٹرم انتخابات میں عبدل السید کے علاوہ بھی کئی مسلم امیدوار میدان میں اترے تھے۔