190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت


۰۴-نومبر-۲۰۲۶

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلیں 10 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔

چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

عدالت نے دونوں ملزمان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کو آئندہ سماعت پر حتمی دلائل شروع کرنے کا آخری موقع دیا ہے۔ اس سے قبل وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ جیل میں اپنے مؤکلوں سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے باعث وہ دلائل کے لیے ضروری ہدایات حاصل نہیں کر سکے۔

تاہم اب بیرسٹر سلمان صفدر کی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے جیل میں ملاقات ہو چکی ہے، جس کے بعد ہدایات نہ ملنے کا اعتراض بھی دور ہو گیا ہے۔