یومِ اقبال پر 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان


۰۵-نومبر-۲۰۲۶

وفاقی حکومت نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ ولادت کے موقع پر 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے اس سلسلے میں تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے بھی 9 نومبر کو یومِ اقبال کے موقع پر صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکول بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے تمام ضلعی تعلیمی اتھارٹیز کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔