کرسٹیانو رونالڈو کا پرتگال کی قومی فٹبال ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان


۰۵-نومبر-۲۰۲۶

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی قومی فٹبال ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، جس کے ساتھ ان کا تقریباً 23 سالہ بین الاقوامی کیریئر اختتام پذیر ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق رونالڈو 18 سال کی عمر میں پرتگال کی قومی ٹیم میں منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے انڈر 15 سے سینئر قومی ٹیم تک تقریباً 25 سال پرتگال کی نمائندگی کی۔

رونالڈو نے پرتگال کی جانب سے 234 بین الاقوامی میچز کھیلے اور ریکارڈ 146 گول اسکور کیے۔

وہ بین الاقوامی فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے اور سب سے زیادہ میچز کھیلنے کے عالمی ریکارڈ بھی رکھتے ہیں، جس کے باعث ان کا شمار فٹبال کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔