سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ


۰۵-نومبر-۲۰۲۶

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی 9 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 230 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 96 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی اونس قیمت 4 ہزار 131 ڈالر ہوگئی ہے۔