ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

جرمنی میں کتوں کی سب سے بڑی پریڈ

اس تاریخی تقریب میں کم از کم 897 کتوں نے اپنے مالکان کے ساتھ سڑک پر واک کی

21 March 2025

ویب ڈیسک:جرمنی کے شہر ریگنسبرگ نے 897 کتوں کی شاندار پریڈ کا انعقاد کر کے ایک نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم  کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ریگنسبرگ میں منعقدہ اس تاریخی تقریب میں کم از کم 897 کتوں نے اپنے مالکان کے ساتھ سڑک پر واک کی، جسے دنیا کی سب سے بڑی ڈاگ واک قرار دیا گیا۔

اگرچہ کچھ اندازوں کے مطابق اس پریڈ میں 1،175 کتے شامل تھے، لیکن گینیز ورلڈ ریکارڈ حکام نے 897 کتوں کی شرکت کی تصدیق کی ہے، جس کی بنیاد پر یہ ریکارڈ باضابطہ تسلیم کیا گیا۔

اس پریڈ کا انعقاد سیپی گلپیک نے کیا، جو کہ ڈیکل میوزیم کے بانی ہیں ،شرکاء نے اس ایونٹ کو بہت خوش آئند اور یادگار قرار دیا۔

کتوں نے اپنے مالکان کیساتھ  ناصرف پریڈ میں شرکت کی بلکہ اس موقع پر مختلف مقابلے اور تفریحی  سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا گیا ۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے حکام نے بھی اس شاندار اجتماع کی تصدیق کی اور ریگنسبرگ کے شہریوں کو تاریخی ریکارڈ بنانے پر مبارک باد دی۔

یہ منفرد تقریب دنیا بھر میں کتوں سے محبت کرنے والوں کیلئے  ایک یادگار لمحہ بن گئی۔

>