ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری ،مزید 112 فلسطینی شہید

غزہ سٹی میں سکول پرحملہ میں خواتین اوربچوں سمیت30 فلسطینی جاں بحق

04 April 2025

 ایک نیوز:غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری ہے، 24گھنٹوں کے دوران مزید112فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ سٹی میں  سکول پرحملہ میں خواتین اوربچوں سمیت30 فلسطینی جاں بحق  ہوگئے،  شمالی غزہ میں مسلسل بمباری سے71افراد شہید، جبکہ  درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی غزہ میں24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 35ہزارفلسطینیوں کاانخلا  ہوا۔

خیال رہے کہ  غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے  نیتجے میں شہدا کی تعداد 50 ہزار 523 ہوگئی ہے  ،ایک لاکھ 14 ہزار 638 زخمی  ہوئے ہیں۔

>