ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پی ایس ایل ٹین:میچز سے قبل اسلام آباد اورزلمی کوبڑا دھچکا،مین پلئیرز باہر

اسلام آباد یونائیٹڈ انتظامیہ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے

11 April 2025
psl,islamabad,peshahwer,baber,alex

ایک نیوز:پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے آغاز پر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکالگ گیا، آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹسمین ایلکس کیری نے رواں سیزن میں پی ایس ایل کھیلنے سے معذرت کر لی۔

پی ایس ایل ٹین میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے درمیان ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ کھیلا جانا ہے تاہم آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین ایلکس کیری نے آسٹریلیا کے ڈومیسٹک کرکٹ کی مصروفیات کی بنا پر پی ایس ایل سیزن 2025 کھیلنے سے معذرت کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ انتظامیہ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلکس کیری کو جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے وین ڈی روسو کے متبادل کے طور پر اپنے سکواڈ کا حصہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : نیشنل والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل واپڈا نے جیت لیا

 ٹیم انتظامیہ کے مطابق وین ڈی روسو جلد اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کر لینگے۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کو بھی اپنے ابتدائی میچ سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔

زلمی کے کپتان بابر اعظم پریکٹس سیشن کے دوران زخمی ہو گئے ہیں،پی ایس ایل سیزن ٹین میں پشاور اور کوئٹہ کے درمیان میچ کل کھیلا جائیگا ،بابر اعظم زخمی ہونے پر فوری پریکٹس سیشن کو چھوڑ کر میدان سے باہر چلے گئے ،بابر اعظم کی گراونڈ سے لنگڑا کر باہر جانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

>