ایک نیوز:پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے وی پی این سروس فراہم کنندگان کو کلاس لائسنس کا اجراء کردیاگیا۔
پی ٹی اے کے مطابق اب تک تین کمپنیوں کو وی پی این سروسز کلاس لائسنس کا اجراء کر دیاگیا ہے،وی پی این کنندگان جو بغیر لائسنس کے کام کر رہے فوری طور پر مطلوبہ لائسنس کا حصول ممکن بنائیں، مقصد موجودہ ریگولیٹری فریم ورک کی مکمل پاسداری یقینی بنانا ہے۔
پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ بروقت لائسنس کے حصول کے ذریعے سروس میں تعطل سے بچا جا سکتا ہے، صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے خدمات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، لائسنسنگ کے عمل،درخواست فارم سے متعلق تفصیلی معلومات پی ٹی اے کی ویب سائٹ www.pta.gov.pkپر دستیاب ہیں۔