ایک نیوز:پاکستان سپر لیگ میں آج ہونے والے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دیدی ۔
کراچی کنگز نے 235 رنز کا ہدف آخری اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے ہرایا۔
ملتان سلطانزنے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کو 235رنز کا ہدف دیا ،ملتان کی طرف سے کپتان محمد رضوان نے 105رنز کی شاندار اننگزکھیلی جبکہ میچل بریسویل نے 44رنز بنائے۔
کراچی کنگزسکواڈ میں ڈیوڈ وارنر (کپتان)، جیمز ونس، شان مسعود، ٹِم سائفرٹ(وکٹ کیپر)، عرفان خان، خوشدل شاہ، ایڈم ملنے، عرفات منہاس، حسن علی، فواد علی، عباس آفریدی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنےپشاور زلمی کو شکست دیدی
ملتان سلطانز سکواڈ میںمحمد رضوان (کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، عثمان خان، افتخار احمد، کامران غلام، مائیکل بریسویل، شاہد عزیز، ڈیوڈ ولی، کرس جورڈن، اسامہ میر، عاکف جاویدشامل ہیں۔
اس سے قبل آج ہونے والےپاکستان سپر لیگ ٹین کے آج پہلے میچ میں کوئٹہ نے پشاور زلمی کو 80رنز سے شکست دے دی۔
پشاورنے ٹاس جیت کے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، کوئٹہ نے پہلے کھیلتے ہوئے زلمی کو 217رنز کا ہدف دیا مگر پشاورزلمی 16اوورز میں 136رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔
پشاور زلمی کیجانب سے صائم ایوب 50رنز بنا کر نمایاں رہے،کوئٹہ کیجانب سے سعودشکیل نے 59جبکہ فن یلن نے 53رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔