ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پی ایس ایل ٹین :لاہور قلندرز فاتح،کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو شکست کا سامنا

کوئٹہ کی پوری ٹیم 140رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی

13 April 2025
psl,lahore,quetta,match,pcb,rawalpindi,wins

ایک نیوز:پی ایس ایل ٹین میں آج کھیلے جارہے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو79 رنز سے شکست دیدی۔
لاہور قلندرزنے پہلی اننگز میں 219رنز بناکر کوئٹہ کوجیت کیلئے220رنز کاہدف دیامگر کوئٹہ کی پوری ٹیم 17ویں اوور میں 140رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی،کوئٹہ کیجانب سے ریلی روسو 44رنز بنا کر نمایا ں رہے۔
،میچ سے قبل کوئٹہ نےلاہور کیخلاف ٹاس جیت کے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا،لاہور کیجانب سے فخر زمان نے 67 رنزبنائے جبکہ سیم بیلینگ 50رنز بنا کر نمایاں رہے،ٹورنامنٹ کا چوتھا میچ آج راولپنڈی سٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔
خیال رہے کہ لاہور قلندرز ٹیم کو اپنے افتتاحی میچ میں دفائی چیمپین اسلام اباد یونائٹڈ کے ہاتھوں آٹھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ کوئٹہ گلیڈیٹرز ٹیم نے پشاور زلمی کے خلاف 80 رنز سے کامیابی سمیٹ رکھی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : سٹیڈیم شائقین سے کیسے بھریں؟پی سی بی کا اہم اقدام سامنے آگیا


لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان اب تک 18مرتبہ آمنا سامنا ہو چکا ہے، دونوں ٹیموں نے نو، نو میچز جیت رکھے ہیں۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل میں دو میچز کھلیے گئے تھے،پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور  زلمی کو80رنز سے ہراد دیا تھاجبکہ کل کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست دے دی تھی۔
خیال رہے کہ کل پی ایس ایل 10میں اسلام آباد یونایٹڈ کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا،میچ رات 8بجے راولپنڈی سٹیڈیم میںشروع ہوگا۔

>