ایک نیوز:پاکستان سپر لیگ کل سے شروع ہو رہی ہے،ایونٹ سے قبل ٹیموں کے کپتانوں نے میڈیا ٹاک کی۔
سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیرکا کہنا تھا کہ اس بار لیگ کی ونڈو خاصی بڑی ہے، اس بار کچھ نئی چیزیں متعارف کرائی ہیں،پہلی بار اردو کمنٹری لے کر آ رہے ہیں، پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی بھی متعارف کرا رہے ہیں۔
ملتان کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پورا ملک پی ایس ایل کا شدت سے انتظار کر رہا ہے،پی ایس ایل کی ٹرافی جو بھی اٹھائے،جیت پاکستان کی ہوگی،ٹیم کی ناکامی پر لوگ مایوس ہوجاتے ہیں،ہمیں قوم سے بہت محبت ملتی ہے،ہم نے توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کیا۔
اسلام آباد کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ شائقین کو اچھے میچز دیکھنے کو ملیں گے،سٹیڈیم کے حساب سے کمبنی نیشن بناتے ہیں،راولپنڈی میں کھیلنے کیلئے پرجوش ہیں۔
پشاورکے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ تمام ٹیمیں کہتی ہیں کہ وہ پی ایس ایل جیتیں،سب ٹیمیں بیلنس ہیں،آئیں اور اپنی ٹیموں اور لیگ کو اسپورٹ کریں۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفرید ی نے کہا کہ پی ایس ایل نے نئے کھلاڑی دیئے،حارث رؤف اسکی مثال ہے،لیگ کا10واں سال ہے،یہ ہماری اپنی لیگ ہے۔