ایک نیوز:ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج10سے11 ا پریل تک بیلا روس کا سرکاری دورہ کریں گے، وزیراعظم صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر بیلا روس کا دورہ کر رہے ہیں۔
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی وفد میں شامل ہیں،وفد میں دیگر وزراء اور اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے ،یہ دورہ نومبر میں صدر لوکاشینکو کے دورہ پاکستان کا تسلسل ہے ،وزیراعظم اور بیلا روسی صدر کے درمیان دوطرفہ امور پر بات چیت ہو گی۔
پاکستان اور بیلا روس کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں،اعلیٰ سطحی رابطوں سے دوطرفہ تعلقات میں نمایاں پیش رفت ہو گی،فروری 2025 میں آٹھواں جوائنٹ منسٹریل کمیشن اجلاس بیلا روس میں ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا ہفتہ وار بریفنگ میں کہنا تھا کہ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب حاقان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، پا کستا ن اور ترکیہ کے درمیان قریبی دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا،اسلام آباد اور انقرہ کے درمیان سٹریٹجک تعاون میں اضافے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے افغان بہنوں بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوا ہے تاہم اپنی سرحدوں کو آزاد اور محفوظ بنانا ہماری پالیسی ہے، حکومت نے آئی ایف آر پی کولا مرحلہ وار نفاذ کر رہی ہے،اس حوالے سے ہم تمام متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم یہاں غیر قانونی مقیم ملکیوں کی واپسی پر عملدرآمد کر رہے ہیں،یہ پاکستان کا حق ہے کہ وہ کسی اپنی سرحد سے قانونی طور پر آمد کو یقینی بنائے، یہ معاملہ ریگولیشن آف سرحد کا ہے، خارجہ پالیسی وفاق کا معاملہ ہے،صوبائی حکومت کے افغانستان سے مزاکرات کے ٹی او آرز کا معاملہ افغان ڈیسک سے چیک کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں بہت بڑا پاکستانی ڈائسپورا رہتا ہے، پاکستانی ویزوں پر مکمل پابندی نہیں ہے،امریکہ کی جانب سے بگرام میں ائیر بیس قائم کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا افواہیں ہیں تاہم یہ افغانستان اور امریکہ کی حکومتوں کا آپسی معاملہ ہے ،برطانیہ سے پاکستان لاے جانے والے قیدی کی سماجی تقریبات میں شرکت کی اطلاعات کو دیکھیں گے۔