ایک نیوز:پی ایس ایل 10کے افتتاحی میں اسلام آباد یونائیٹڈنے لاہور قلندرزکو 8وکٹوں سے شکست دیدی۔
rnrn
rnاسلام آباد نےٹاس جیت کے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہےجبکہ لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے اسلام آباد کو 140رنز کا ہدف دیا تھا۔
rnاسلام آباد کے کولن منرو59 جبکہ سلمان آغا 41رنز بنا کر نمایا ںرہے۔
rnعبداللہ شفیق نے 66 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی ،فخر زمان 1 ،محمد نعیم 8،ڈیرل مچل 13،سکندر رضا 23 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،جہانداد خان، ڈیوڈ ویزے ، سیم بلنگز کوئی رنز نہ بنا سکے،کپتان شاہین شاہ آفریدی 2،حارث رئوف 10 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،آصف آفریدی 2 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔
rnrn
rnاسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4،شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں ، نسیم شاہ ،عماد وسیم اوررائلے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
rnrn
rnrn
rnاسلام آباد یونائیٹڈکے سکواڈ میں آندرے گوس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان آغا، اعظم خان، شاداب خان (کپتان)، جیسن ہولڈر، محمد شہزاد، عماد وسیم، نسیم شاہ، رائلے میریڈتھ شامل ہیں۔
rnrn
rnلاہور قلندرزکی ٹیم میںفخر زمان، عبداللہ شفیق، محمد نعیم، ڈیرل مچل، سیم بلنگز، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، جہانداد خان، حارث رؤف، آصف آفریدی شامل ہیں۔
rnrn
rnاسلام آباد کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ پہلا میچ ہے پتہ نہیں پچ کیسی ہے،کس کو مدد ملے گی ، ٹیم میں بہترین کھلاڑی موجودہیں ،سکواڈ متوازن ہے،بیٹنگ لائن بڑی ہو تو دبائو کم ہوتا ہے۔
rnrn
rnrn
rnلاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل میں پوری تیاری کیساتھ آئے ہیں ، ہمارے پاس بڑے کھلاڑی ہیں۔
rnrn
rnپی ایس ایل میچ سے قبل رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا،شائقین کی بڑی تعدار پنڈی سٹیڈیم میں میچ دیکھنے آئی ہے۔
rnrn
rnیہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل 10فائنل جیتنے والی ٹیم کو کتنے پیسے ملیں گے؟
rnrn
rnایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10کی افتتاحی تقریب کا آغازہوا،تقریب راولپنڈی سٹیڈیم میں ہوئی،پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا اور افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل10کی ٹرافی اسٹیج پرلائی گئی۔
rnrn
rnراولپنڈی میں منعقد ہونے والی تقریب کا آغاز فلائنگ مین کے جیٹ پروپلژن کے مظاہرے کے ساتھ کیا گیا اور پی ایس ایل 10 کی ٹرافی سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کے سپرد کی جنہوں نے ٹرافی سٹیج پر رکھی۔
rnrn
rnبعد ازاں قومی ترانہ پڑھا گیا، تقریب کی میزبانی کے فرائض حمزہ علی عباسی اور زینب عباس نے نبھائے ۔