ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

پی ایس ایل10،کل پشاور زلمی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزسے کراچی کنگز ملتان سلطانزسے ٹکرائےگا


11 April 2025
psl,karachi,quetta,multan,peshahwer

ایک نیوز:پاکستان سپر لیگ سیزن ٹین میں کل دو میچ کھیلے جائیں گے، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز راولپنڈی میں جبکہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جوڑ پڑے گا۔
 پاکستان سپر لیگ کے رواں سیزن کے ایونٹ میں مجموعی طور پر34میچز کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ میں ہفتہ کے روز ڈبل ہیڈر میچز کھیلے جائیں گے۔ 
دن ساڑھے تین بجے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی، پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کرینگے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم سعود شکیل کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔
 تیسرا میچ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا،یہ میچ رات آٹھ بجے شروع ہوگا، کراچی کی قیادت ڈیوڈ وارنر جبکہ ملتان کی قیادت کے فرائض محمد رضوان انجام دینگے۔

rn

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے پہلے میچ میں اسلام آباد نے لاہور کو 8 وکٹوں سے شکست دیے دی تھی۔ 

>