ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

میچ سے قبل پی ایس ایل 10 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہو گیا

11 April 2025
psl,opening,rawalpindi

ایک نیوز:پی ایس ایل میچ سے قبل رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا،میچ اورتقریب کیلئےشائقین کی بڑی تعدار پنڈی سٹیڈیم میں موجود تھی۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10کی افتتاحی تقریب راولپنڈی سٹیڈیم میں ہوئی،پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا اور افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل10کی ٹرافی اسٹیج پرلائی گئی۔

راولپنڈی میں منعقد ہونے والی تقریب کا آغاز فلائنگ مین کے جیٹ پروپلژن کے مظاہرے کے ساتھ کیا گیا اور پی ایس ایل 10 کی ٹرافی سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کے سپرد کی جنہوں نے ٹرافی سٹیج پر رکھی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل ٹین:میچز سے قبل اسلام آباد اورزلمی کوبڑا دھچکا،مین پلئیرز باہر

بعد ازاں قومی ترانہ پڑھا گیا، تقریب کی میزبانی کے فرائض حمزہ علی عباسی اور زینب عباسنے نبھا ئے،اداکار حمزہ علی عباسی نے سٹیج پر گفتگو کی جس کے بعد معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

بعد ازاں تقریب میں شریک لوگ ینگ اسٹنرز کی پرفارمنس سے محظوظ ہوئے جس کے بعد مشہور پاپ گلوکار علی ظفر نے شاندار پرفارمنس پیش کرتے ہوئے ملک کی ثقافتوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے سندھی، پنجابی، بلوچی اور پشتو میں گانے پیش کیے۔

علاوہ ازیں علی ظفر، نتاشہ بیگ، ابرار الحق اور طلحہ انجم نے پی ایس ایل 10 کا اینتھم پیش کیا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 3 مرتبہ (2016۔ 2018۔ 2024) جبکہ لاہور قلندرز نے 2 مرتبہ (2022۔ 2023) ٹائٹل جیتا ہے، پشاور زلمی 2017، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، 2019 ، کراچی کنگز 2020 ،ملتان سلطانز 2021 میں چیمپئن بنی۔

 

>