ایک نیوز:چیئر مین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مذاکرات کرنے کا کسی کو اختیار نہیں دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر،فیصل چودھری ، سلمان صفدر، علی عمران، رائے سلمان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے پارٹی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی۔
بیرسٹر گوہر کی گفتگو:
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھ سمیت 5وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری تھی، آج بھی بانی پی ٹی آئی سےفیملی کی ملاقات نہیں ہو سکی، علیمہ خان کو اب تک ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی،بانی پی ٹی آئی سے5وکلا کی ملاقات کرائی گئی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے حوالے سےعدالتی حکم پرعملدرآمد کرایاجائے۔
انہوں نے کہا اطلاع ہے کہ بشریٰ بی بی کی فیملی سے ملاقات جاری ہے،بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے کسی کو اختیار نہیں دیا، تاثر دیا جا رہا ہے کہ ڈائیلاگ ہو رہے ہیں،ڈیل کی جا رہی ہے۔
فیصل چودھری کی گفتگو:
فیصل چودھری کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے سات دن بعد ملاقات کا موقع ملتا ہے جس کو موقع ملے وہ ملاقات کرے، بیرسٹر گوہر کے ساتھ جو معاملہ ہوا انکو بانی نے پسند نہیں کیا ، بانی نے کہا یہ مناسب بات نہیں ، پارٹی کے انٹرنل معاملات پر میں بات نہیں کروں گا،بشری بی بی کی ملاقات نہیں ہورہی تھی وہ بھی میں نے کرادی ہے ،بانی نے کہا پی ٹی آئی جمہوری جماعت ہے ڈسپلن ہر کسی پر لاگو ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیملی کی ملاقات روکنے کی میں مذمت کرتا ہوں، علیمہ خان کی ملاقات نہ ہونا سخت زیادتی کی بات ہے، فیملی کا قانونی حق ہے انکو ملاقات دینی چاہئے، بانی کی بہنیں اپنے بھائی کو دیکھنا چاہتی ہیں سرکار کو اپنا وطیرہ بدلنا چاہئے،بانی کو بتایا آپ کے پیغامات اور بیانیہ آنا بند ہوگیا ہے،بانی کا بیانیہ نہ آنا الارمنگ بات ہے، بانی کو بتایا آپ کی ٹویٹس کے ذریعے دنیا کو پیغام ملتا ہے ، بانی نے کہا پارٹی میں ملاقاتوں کو لیکر ڈسپلن کی کوئی کاروائی نہیں ہونی چاہئے۔