ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

وزیر زراعت پنجاب کی زیر صدارت گندم خریداری پلان پر اجلاس کا انعقاد

سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ محمد اجمل بھٹی نے بھی اجلاس میں شرکت کی

11 April 2025
meeting,punjab,wheat

ایک نیوز:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں گندم خریداری پلان پر اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں وزیر زراعت پنجاب سید عاشق کرمانی ، معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ اور پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن کے نمائندگان شر یک ہوئے، سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور سیکرٹری پرائس کنٹرول اینڈ کماڈیٹیز مینجمنٹ محمد اجمل بھٹی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ 

اجلاس میں فلار ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے صوبے میں بہترین نرخوں پر گندم خریداری کے حوالے سے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔

وزیر زراعت کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کسانوں کو گندم کی فصل کے بہترین نرخ دلوانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمی بٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

>