ایک نیوز: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت کی غلط پالیسوں کی وجہ سے دہشتگردی نے سر اٹھایا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اوورسیز کنونشن سے خطاب کیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم نے اپنے خطاب کے دوران کہا ہے اوورسیز کی محبت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتاہوں،اوورسیز پاکستانی ملک سے بہت محبت کرتے ہیں ، دنیا کے ہر کونے سے یہاں اوورسیز یہاں تشریف لائے ہیں ، بری تعداد میں اوورسیز پاکستانی کنونشن میں شریک ہیں ۔
انہوں نے کہا ایک کروڑ سے زائد پاکستانی دنیا کے مختلف ممالک میں آباد ہیں ، بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے محنت لگن اور قربانیوں سے اپنا مقام بنایا ، وہ اپنی محنت سے رزق حلال کمارہے ہیں ، اوورسیز پاکستانی پاکستان کا فخر ہیں ،بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی ملک کے حقیقی ،مخلص دوست ہیں، معاشی استحکام شبانہ روز محنت سے کام کرنے سے حاصل ہوا ، جتنی بھی مراعات اوورسیز کو دیں کم ہیں، بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے مطالبات کو پورا کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پاکستان کی طرف کوئی بھی میلی آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتا، دہشتگردوں کے سہولت کاروں کا ہمیں بخوبی علم ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 80ہزار لوگوں نے جام شہادت نوش کیا ، جنگ میں جوکامیابی حاصل کی اسکی مثال عصر حاضر میں نہیں ملتی، افواج پاکستان اپنی جانوں کا نظرانہ دے کر قوم کا مستقبل محفوظ بنارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہوچکاتھا، سب کو پتہ ہے فنڈنگ کون کررہا ہے، ماضی کی حکومت کی غلط پالیسوں کی وجہ سے دہشتگردی نے سر اٹھایا ،وطن کی خاطر جان قربان کرنے والوں کے خلاف ہرزہ سرائی سے بڑا کوئی جرم نہیں ہے، دہشتگردی کے تانے بانے کہاں سے ملتے ہیں سب جانتے ہیں ، بیرون ملک مقیم پاکستان مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف کردار ادا کریں ، کشمیروں کے حق خوداریت کے حصول تک اخلاقی سفارتی ،سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، غزہ میں 50ہزار سے زائد بے گنا ہ شہید ،جنگ بندی کی دھجیاں بکھیر دی گئیں ہیں۔
محمد شہباز شریف نے کہا کہ سمندر پار پاکستانوی کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی گئیں ہیں ، پنجاب میں بھی ایسی عدالتیں قائم کرنے کا عمل جاری ہے، سندھ ، بلوچستان ، کے پی کے کی اعلیٰ عدلیہ سے ایسا نظام وضع کرنے کی درخواست کی جائے گی ، ویڈیو لنک کے ذریعے تمام مشنز سے شواہد کی ای ریکارڈنگ کی سہولت دی جائے گی ، مقدمات کی ای فائلنگ کی سہولت بھی فراہم کی جارہی ہے، ای فائلنگ کی سہولت 60دن میں دی جائے گی، جعلی مقدمات روکنے کیلئے سول کورٹ کے طریقہ کار میں ترمیم کریں گے ۔
انہوں نے کہا وفاقی چارٹر یونیورسٹیوں کی 10ہزار نشستوں میں اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کے لیے 5فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے ، وفاق کے ڈگری دینے والے اداروں میں 5فیصد کوٹہ مختص کیا جارہا ہے،میڈیکل کالجر کیلئے 15فیصد کوٹہ مختص کیا ہے ، ایف بی آر اوورسیز کو لین دین اور بینک معاملات میں بطور فائلر شمار کرے گا، نیوٹک بیرون ممالک میں مقیم افراد کے بچوں کو ابتدائی ہنر مند کورسز کراوئے گا۔