ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے دوران میچز میں شائقین کی تعداد بہت کم دیکھنے میں آئی ہے،سٹیڈیم بھرنے کیلئےپی سی بی نے قرعہ اندازی کے ذریعے موٹرسائیکل دینے کا اعلان کیا ہے۔
پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے ابھی تک ہونے والے تین میچز میں راولپنڈی اور کراچی میں شائقین نے زیادہ دلچسپی کا اظہار نہیں کیا ،جس بنا پر پی سی بی نے شائقین کیلئے انعامات دینے کا کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مین آف دی میچ بننے پر فرنچائز کیجانب سےکھلاڑی کو انوکھا انعام دیا گیا
راولپنڈی میں ہونے والے دو میچز میں تماشائیوں کی تعداد کچھ بہتر تھی تاہم کراچی میں میزبان کراچی کنگز کے میچ کے باوجود تماشائی نہ ہونے کے برابر تھے،خالی سٹیڈیم پر پاکستان کرکٹ بورڈ پر شدید تنقید کی جارہی ہے جسکے باعث بورڈ نے پی ایس ایل میچز میں سٹیڈیم بھرنے کے مختلف حربے شروع کر د یےہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قرعہ اندازی کے ذریعے موٹرسائیکل دینے کا اعلان کردیا، ہرمیچ میں ایک ٹکٹ ہولڈر موٹرسائیکل جیت سکے گا،ہر میچ میں ٹکٹ ہولڈر اپلیکیشن کے ذریعے قرعہ اندازی میں شامل ہوسکتا ہے، جس کیلئےٹکٹ پر موجود کیو آر کوڈ سکین کرنا ہوگا۔