ایک نیوز: سہ ملکی بابا گرونانک انٹرنیشنل کبڈی کپ میں پاکستان نے ایران کو شکست دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ایگلز نے لائینز آف تبریز ایران کو شکست دیکر فائنل جیت لیا،فائنل میں پاکستان ایگلز نے 26 کے مقابلے میں 54پوائنٹس سے کامیابی سمیٹی ہے۔
اس موقع پر صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن چوہدری شافع حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا سہ ملکی بابا گرونانک انٹرنیشنل کبڈی کپ کے کامیاب انعقاد پر فیڈریشن کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے بھارت کے فائنل سے باہر ہونے کا افسوس ہے ، آئندہ دوبئی میں کبڈی ورلڈکپ کرانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ،کینیڈا میں ہونے والے ورلڈکپ میں بہترین پاکستان ٹیم بھیجیں گے۔