ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

وزیراعلیٰ کا کام کرسی پر بیٹھنا  نہیں، بلکہ مسائل حل کرنا ہے، مریم نواز  شریف

 اپنا گھر اسکیم کے تحت 30ہزار گھروں کی تعمیر جاری ہے

18 April 2025

ایک نیوز:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا کام صرف کرسی پر بیٹھنا نہیں ہوتا،وزیر اعلیٰ کا کام لوگوں کے مسائل کو حل کرنا ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت میں معذور افراد کیلئے معاون آلات اور وہیل چیئر پروگرام کی افتتاحی تقریب  منعقد ہوئی، وزیراعلیٰ پنجاب نے  معذور افراد کیلئے معاون آلات اور وہیل چیئر پروگرام  کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف  نے  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  فلاحی منصوبے حکومت کی ترجیح ہے، اسپیشل افراد مشکلات کا شکار ہیں، ریاست ماں کے جیسی ہوتی ہیں،ریاست طاقتور نہیں،کمزور افراد کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرتی ہے، دعا ہے کہ تمام خصوصی افراد اپنی زندگی بہتر طور پر گزاریں۔

انہوں نے کہا  وزیر اعلیٰ کا کام صرف کرسی پر بیٹھنا نہیں ہوتا، وزیر اعلیٰ کا کام لوگوں کے مسائل کو حل کرنا ہوتا ہے فلاحی منصوبوں کی تکمیل اور خصوصی افراد کی خدمات میرا خواب ہے، دھی رانی پروگرام سے مستحق بیٹیوں کی خدمت کر رہے ہیں، دھی رانی پروگرام کے تحت 2ہزارشادیاں کرائی گئی ہیں، ہمت کارڈ کے ذریعے 10ہزار روپے تک کی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ  ہسپتالوں کا جائزہ لینے کے لئے دورے کئے ، خصوصی افراد کیلئے  ہسپتالوں  میں ہائیڈرولک سسٹم کی ضرورت ہے، خصوصی افراد بہت سی منفرد صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں، خصوصی افراد آپ کے پیار،شفقت اور توجہ کے مستحق ہیں،  اپنا گھر اسکیم کے تحت 30ہزار گھروں کی تعمیر جاری ہے، اپنے گھر کی تعمیر کیلئے بہت جلد 3مرلہ پلاٹ مفت فراہم کئے جائیں گے۔

>