ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
ایک نیوز
انتظار فرمائیے...

ملتان:اسرائیل کی پشت پرامریکا کھڑا ہے، حافظ نعیم الرحمان

فلسطین کا مسئلہ انسانیت کا مسئلہ ہے

18 April 2025

ایک نیوز: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے  کہا ہے اسرائیل کی پشت پرامریکا کھڑا ہے اور اسرائیل کا ہدف ایٹمی طاقت پاکستان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملتان میں   جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی  حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے فلسطینی عوام کے ساتھ ہمارا بھائیوں جیسا تعلق ہے، فلسطینی عوام اسرائیلی جارحیت کے خلاف ڈٹ کر جدوجہد کر رہے ہیں، اسرائیل  ہسپتالوں  پر بمباری کر رہا ہے، لڑائی کے محاذ پر اسرائیل شکست کھا گیا،سوشل میڈیا کے دور میں ہم نے ان قاتلوں کو دیکھ لیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا  غزہ کے مظلوم شہریوں کے لئے کھڑا ہونا ہوگا،کروڑوں لوگ فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،فلسطین کا مسئلہ انسانیت کا مسئلہ ہے،اسرائیل ظلم و جبر کر رہا ہے، بائیکاٹ کی مہم بھی چلائیں گے،26اپریل کو کامیاب ہڑتال ہوگی،26اپریل کو پورا پاکستان بند ہوگا،فلسطینیوں پر ظلم و بربریت ہو رہی ہے۔

 حافظ نعیم الرحمان نے کہا اسرائیل کی پشت پرامریکا کھڑا ہے، اسرائیل نے فلسطین کوملبےکاڈھیربنا دیا ہے، اسرائیل کو حماس نے7اکتوبر2023کو شکست فاش دی، حماس نے انٹیلی جنس،فوج اور ٹیکنالوجی کو مات دی، فاسفورس بموں سے لوگوں کو جلایا جا رہا ہے، فلسطین کے 60ہزار لوگوں کو شہید کیا گیا، بربریت نہ رکی تو ہم پیش قدمی کریں گے،اسرائیل کا ہدف ایٹمی طاقت پاکستان ہے۔  

>