ایک نیوز:54 ویں نیشنل والی بال چیمپئن شپ کا ٹائٹل واپڈا نے جیت لیا۔
واپڈا نے فائنل میں ائیرفورس کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دی، پاکستان نیوی کی تیسری پوزیشن رہی ۔
واہ کینٹ میں کھیلی گئی چیمپئن شپ کا فائنل واپڈا اور ائر فورس کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ رہا، واپڈا نے پہلے ہی سیٹ سے ائرفورس کی ٹیم کو دباؤ میں رکھا، پہلا سیٹ واپڈا نے 20-25 کے سکور سے جیتا۔
دوسرے سیٹ میں وپڈا نے 22-25 سے کامیابی حاصل کی، میچ کے تیسرے سیٹ میں ائیرفورس کی ٹیم نے کم بیک کیا اور 19-25 کے سکور سے کامیابی حاصل کی، چوتھا سیٹ فیصلہ کن ثابت ہوا، جس میں واپڈا نے 23-25 کی کامیابی کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
اس سے پہلے کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں نیوی نے آرمی کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دیکر وکٹری سٹینڈ پر رسائی حاصل کی۔
آخر میں چیمپیئن شپ کی فاتح ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ تین لاکھ روپے نقد کیش انعام بھی دیا گیا، رنر اپ کو دو لاکھ جبکہ تیسری پوزیشن ٹیم کو بھی ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔